اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم نہ ہوئیں تو پیٹرول اور ڈیزل کی مزید قیمت بڑھانی پڑے گی .
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پیٹرول پر 9 روپے اور ڈیزل پر 28 روپے سبسڈی ہے، یہ سبسڈی نہیں قرض بڑھ رہا ہے، وقت کے ساتھ یہ قیمتیں ایڈجسٹ یا بڑھانی پڑیں گی .
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جتنا ممکن ہو سکا ریلیف دینگے، تیل کی جو قیمت خرید ہے اسی پر بیچنا پڑے گا .