انٹرویو کے دوران جیو کے صحافی سہیل وڑائچ کی جانب سے مہوش حیات سے پوچھا گیا کہ وہ رومانٹک لڑکی ہیں یا بہت سنجیدہ ہیں؟
جس کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ بہت پیشہ ور اور سنجیدہ لڑکی ہیں، اُن کی زندگی میں آنے والے جیون ساتھی کے لیے ضروری ہے کہ وہ بہت رومانٹک ہو کیوں کہ وہ رومانٹک نہیں ہیں، زندگی متوازن بنانے کے لیے اُن کے جیون ساتھی کا رومانٹک ہونا بہت ضروری ہے . ‘ سہیل واڑئچ کا مزید پوچھنا تھا کہ کیا مہوش حیات کو کسی پر کرش رہا ہے، اُن کا پسندیدہ مرد کون ہے ؟ جس پر مہوش حیات نے شرماتے ہوئے کہا کہ ’اُنہیں لیونارڈو ڈی کیپریو پر بڑا سنجیدہ کرش تھا اور ابھی تک ہے، لیونارڈو ڈی کیپریو اُنہیں بہت پسند ہیں، اگر رونارڈو اُن کے گھر بارات لانا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہے، وہ تیار ہیں . ‘سہیل وڑائچ نے مہوش حیات سے پوچھا کہ کیا انہیں پاکستان میں کوئی حسین مرد نہیں ملا، ایسا کوئی خوش نصیب پاکستان میں نہیں ہے کیا؟جس پر مہوش حیات کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں آج تک پاکستان میں ایسا کوئی نظر نہیں آیا ہے جسے دیکھ کر اُن کے دل میں گھنٹیاں بجی ہوں . ‘ . .View this post on Instagram