(قدرت روزنامہ)ساؤتھ انڈین اداکارہ نیانتھرا نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ اور فلمساز وگنیش شیون سے مہابلی پورم کے ایک مشہور ریزورٹ میں شادی کرلی ہے .
تازہ ترین رپورٹس کے مطابق، لیڈی سپر اسٹار نے شادی کے بعد اپنے مرد ساتھی اداکاروں کے ساتھ آن اسکرین رومانس یا بوسوں سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ان کے اس فیصلے سے ناصرف اداکارہ کی ذاتی زندگی بلکہ ان کی پیشہ ورانہ زندگی بھی بدل گئی ہے .
نیانتھرا شادی کے بعد اب اپنے ڈائریکٹر شوہر کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کے لیے اداکاری کے کیریئر سے وقفہ لیں گی .
اداکاری میں واپس آنے کے بعد وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ رومانس نہیں کریں گی . تاہم، ان کے بڑے فیصلے پر نیانتھرا کے آفیشل بیان کا انتظار ہے .
نیانتھرا کے ساؤتھ انڈین ساتھی بھی نو کڈلنگ نو ٹچنگ پالیسی کے لیے مشہور ہیں . یہ دیکھنا باقی ہے کہ اس اقدام سے نیانتھرا کا کیریئر کس حد تک متاثر ہوگا .
وگنیش نے شادی کے بعد اپنی شادی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی، جس میں وہ اپنی بیوی کے ماتھے پر بوسہ لیتے ہوئے نظر آئے .
ذرائع کے مطابق شادی کے بعد، جوڑے نے سپر اسٹار رجنی کانت سے آشیرواد حاصل کیا، جو شاہ رخ خان اور ڈائریکٹر منی رتنم کے ساتھ بیٹھے تھے .
اپنی شادی کے منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر جوڑے نے ریاست بھر میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کے لیے دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا .
انہوں نے ریاست بھر میں غریبوں اور اولڈ ایج ہومز کے رہائشیوں میں کھانا تقسیم کیا .
جوڑے نے اپنی شادی کے منصوبوں کے لیے ریاست بھر کے 18,000 نوجوانوں کو کھانا کھلایا . اس کے علاوہ مشہور جوڑے نے چند مندروں میں انادنم کی تیاریاں بھی کیں .
. .