لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ خزانہ پنجاب نے پی ٹی آئی دور حکومت کے پروگرام احساس راشن پروگرام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے . بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پرگرام سے مستحق شہریوں کو اشیاء خوردنوش کی خریداری پر 30 فیصد سبسڈی دی جارہی تھی .
جبکہ محکمہ خزانہ پنجاب نے اس پروگرام کی مد میں وفاق کو دئیے گئے 9 ارب روپے کے فنڈ واپس کرنے کا مطالبہ کردیا ہے تاہم مذکورہ پروگرام کا خاتمہ صوبائی کابینہ کی منظوری سے مشروط کیا گیا ہے .
. .