ضمنی الیکشن کے دوران پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں ضمنی الیکشن کے دوران پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لانڈھی 6 کے علاقے میں پیش آیا ہے .

پاک سرزمین پارٹی کے صدرانیس قائم خانی فائرنگ کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے جبکہ انیس قائم خانی کی گاڑی کے ساتھ چلنے والی پولیس موبائل پر بھی گولی لگی .
انیس قائم خانی نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کی گاڑی پر 4 سے 5 افراد نے فائرنگ کی،گاڑی پر4 گولیاں لگی ہیں . پولنگ کے دوران گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول انصاری محلہ یوسی 2 لانڈھی میں دو سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوگیا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کو منتشر کرنےکے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جھگڑےکے باعث متعدد سیاسی کارکن زخمی ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابوپایا .

لانڈھی میں فائرنگ کے بعد پولنگ اسٹیشن نمبر 53 سے پولنگ کا عملہ بھاگ گیا، عملہ غائب ہونے پر نامعلوم افراد نے بیلٹ باکس توڑ دیے . ذرائع کا کہنا ہے کہ دو سے تین زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پانچ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا ہے جن میں سے ایک کا انتقال ہوا . اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 60 سال کے سیف اللہ کے نام سے ہوئی . جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زیادہ افراد ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوئے،کچھ کو گولیاں لگی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں