شاہ رخ کے بیٹے کو تکلیف میں دیکھ کر سلمان خان نے انکی مدد کس طرح کی؟َ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو تکلیف میں دیکھ کر اداکار سلمان نے ان کی مدد کی .
منشیات کیس میں جب آریان خان جیل میں تھے تو سلمان خان، اداکار شاہ رخ خان کو ہمت اور حوصلہ دینے انکے گھر پہنچ گئے، جہاں شاہ رخ کے چہرے پر تکلیف اور آنکھوں میں موجود تھکن تھی .



سلمان خان نے ساتھی اداکار کو نہ صرف حوصلہ دیا بلکہ گلے سے بھی لگایا اور ساتھ ہی دونوں کی پرانی دوستی کے چرچے بھی ہونے لگے کیونکہ سوشل میڈیا پر خبریں وائرل تھیں کہ دونوں اداکاروں کے درمیان لڑائی ہے .

سلمان خان، آریان خان سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر معلومات لیتے تھے اور شاہ رخ خان کو ہر لمحہ سپورٹ اور حوصلہ بھی دیتے تھے .
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتار کا وقت ان کی زندگی کے کٹھن مراحل میں سے ایک تھا جب ان کی فیملی ایک مشکل وقت سے گزر رہی تھی .

. .

متعلقہ خبریں