کونسی مشہور ٹک ٹاکر بلال عباس کی کزن نکلی؟ وہ حقیقت جو بہت سے لوگ نہیں جانتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکار بلال عباس اپنی جاندار اداکاری کے سبب شوبز میں جانے جاتے ہیں۔ بہت ہی کم وقت میں اداکار بلال نے شہرت حاصل کی ہے۔ ان کے ڈرامہ سیریل ، چیخ، بلا، ڈنک اور دوبارہ مداحوں میں مقبول ہوئے جس کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔پرستار بلاس عباس سے تو واقف ہیں ہی لیکن ایک بات ایسی بھی ہے جس کے بارے میں اکثر ان کے فینز لاعلم ہیں۔
جیسا کہ مداح ان کے خاندان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بارے میں لگے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلال عباس اکثر انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت فیملی کے ساتھ تصاویر بھی شئیر کرتے ہیں۔ مداح ان کے خاندان کو دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ ہم نے بلال کے والد، بھائیوں اور ان کی والدہ کو انسٹاگرام پر دیکھا ہے لیکن کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ کونسی مشہور ٹک ٹاکر بلال عباس خان کی کزن ہیں؟

مشہور ٹک ٹاکر آمنہ ناصر بلال عباس کی فرسٹ کزن ہیں۔ آمنہ ناصر ان کی خالہ کی بیٹی ہے۔ نوجوان TikTok اسٹار کے 1.8 ملین فالوورز ہیں۔ جبکہ ان کے انسٹاگرام پر 7 لاکھ کے قریب فالوورز ہیں۔آمنہ ناصر کو میزبانی فیصل قریشی کے گیم شو میں اکثر دیکھا گیا ہے۔


شو میں فیصل قریشی نے ایک بار بتایا تھا کہ ’’بہت سے لوگ نہیں جانتے لیکن یہ حقیقت ہے کہ آمنہ بلال عباس خان کی کزن ہیں‘‘۔ ویڈیو لنک یہ ہے۔