نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق بجٹ میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی رعایات کے باعث گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے . 800 سی سی کاروں کی فروخت میں ماہانہ 403 اور سالانہ 164 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے . گزشتہ ماہ 800 سی سی کاروں کے سات ہزار 60 یونٹس فروخت ہوئے . لائٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت 95 فیصد اضافے کے بعد چار ہزار 249 یونٹ رہی . جولائی میں ٹرکوں کی فروخت میں نو فیصد کمی ہوئی اور یہ صرف 320 یونٹ فروخت ہوئے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)مالی سال 2021-22 کے آغاز میں ہی پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے . نئے مالی سال کے پہلے مہینے (جولائی 2021) میں 91 فیصد اضافے کے ساتھ 29 ہزار 593 گاڑیاں فروخت ہوئیں .
متعلقہ خبریں