کوئٹہ ایک مرتبہ پھر دھماکے سے لرز گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ ایک مرتبہ پھر دھماکے سے لرز گیا . تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو نشانہ بنایا گیا ہے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں متعدد اہلکار نشانہ بن گئے . دہشت گردوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا . دھماکے کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ 5 سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا . دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا . . .

متعلقہ خبریں