انتظامیہ نے ہمارا راستہ روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کیں، ہم پُرامن لوگ ہیں راستہ کھولا جائے، مولانا فضل الرحمٰن

لاہور (قدرت روزنامہ) سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے ہمارا راستہ روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کیں، ہم پُرامن لوگ ہیں راستہ کھولا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ پولیس، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر قانون کے تابع ہوں، کسی جابر قوت کے اشاروں پر نہ چلیں، ہم سول سپرمیسی کو طاقت دلانا چاہتے ہیں۔
سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمٰن نے ملتان روڈ ٹھوکر کے قریب خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے عمداً ہمارا راستہ روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، ہم پُرامن لوگ ہیں، بڑے نظم و ضبط کے ساتھ جا رہے ہیں، ہمارا راستہ کھولا جائے، ہم کوئی جرم یا ہنگامہ کرنے نہیں جا رہے، اپنے آئینی اور جمہوری حق کو استعمال کر رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں سرگودھا جانے کی اجازت دی جائے، ورنہ پورا ملک بند رہے گا، کوہستان سے چترال، چمن سے مکران اور کراچی تک آپ کی استقامت کے باعث ملک بند ہو چکا ہے۔
لاہور :مولانا فضل الرحمٰن ملتان روڈ ٹھوکر کے قریب خطاب
انتظامیہ نے عمداً ہمارا راستہ روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
ہم پُرامن لوگ ہیں، بڑے نظم و ضبط کے ساتھ جا رہے ہیں، ہمارا راستہ کھولا جائے، مولانا فضل الرحمٰن
ہم کوئی جرم یا ہنگامہ کرنے نہیں جا رہے، اپنے آئینی اور جمہوری حق کو استعمال کر رہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
ہمیں سرگودھا جانے کی اجازت دی جائے، ورنہ پورا ملک بند رہے گا، مولانا فضل الرحمٰن
کوہستان سے چترال، چمن سے مکران اور کراچی تک آپ کی استقامت کے باعث ملک بند ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
وہ تھک جائیں گے، ہم نہیں تھکیں گے، مولانا فضل الرحمٰن
ہم نے اپنی پوری تاریخ امن کے ساتھ رقم کی ہے، ہم انسانی جان کی قدر اور تحفظ کو سمجھتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
ہم اپنا خون دینے کے لیے تیار ہیں، کارکن ڈٹے رہیں، انہیں ہمارا راستہ کھولنا پڑے گا، مولانا فضل الرحمٰن
ہر قیمت پر اپنی منزل تک پہنچیں گے، چاہے ہمیں جان ہی کیوں نہ دینی پڑے، مولانا فضل الرحمٰن
ایک طرف ان کے جبر کی انتہا ہے اور دوسری طرف ہمارے صبر کی انتہا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
یہ صبر کا مقابلہ ہے اور ان شاء اللہ صبر ہی جیتے گا، مولانا فضل الرحمٰن
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمٰن
ہم اپنا حق حاصل کریں گے، قوم اور عوام کو ان کا حق دلائیں گے، مولانا فضل الرحمٰن
ہم سول سپرمیسی کو طاقت دلانا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
ہم چاہتے ہیں کہ پولیس، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر قانون کے تابع ہوں، کسی جابر قوت کے اشاروں پر نہ چلیں، مولانا فضل الرحمٰن
ہم انتظامی افسران کو آزاد کرانا چاہتے ہیں، ہم آپ کی بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن
#مولانا_کاپرامن_احتجاج— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 26, 2026
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وہ تھک جائیں گے، ہم نہیں تھکیں گے، ہم نے اپنی پوری تاریخ امن کے ساتھ رقم کی ہے، ہم انسانی جان کی قدر اور تحفظ کو سمجھتے ہیں، ہم اپنا خون دینے کے لیے تیار ہیں، کارکن ڈٹے رہیں، انہیں ہمارا راستہ کھولنا پڑے گا، ہر قیمت پر اپنی منزل تک پہنچیں گے، چاہے ہمیں جان ہی کیوں نہ دینی پڑے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ایک طرف ان کے جبر کی انتہا ہے اور دوسری طرف ہمارے صبر کی انتہا ہے، یہ صبر کا مقابلہ ہے اور ان شاء اللہ صبر ہی جیتے گا، إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم اپنا حق حاصل کریں گے، قوم اور عوام کو ان کا حق دلائیں گے، ہم سول سپرمیسی کو طاقت دلانا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پولیس، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر قانون کے تابع ہوں، کسی جابر قوت کے اشاروں پر نہ چلیں، ہم انتظامی افسران کو آزاد کرانا چاہتے ہیں، ہم آپ کی بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
