وقار ذکانے اپنا وعدہ پورا کر دیا 10 لاکھ روپے کیش لے کر ارشد ندیم کو دینے پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا انفلوئنسر، خود ساختہ کرپٹو کرنسی کے ماہر اور ٹی وی میزبان وقار ذکا نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا انعام دے دیا . ارشد ندیم 12 اگست کو ٹوکیو سے وطن پہنچے تھے اور ان کا شاندار استقبال بھی کیا گیا تھا .

نجی ٹی وی ڈان کے مطابق ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس میں نیزہ بازی (جیولن تھرو) میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی اور فائنل تک پہنچے تھے . ان کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھانے پر جہاں حکومت اور اولمپکس فیڈریشن نے ان کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے، وہیں دیگر افراد نے بھی ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ایوارڈز دینے کے اعلانات کر رکھے ہیں . وقار ذکا نے ارشد ندیم کو انعام دینے کا اعلان کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کے لیے وطن واپسی پر انہیں نقد انعام سے نوازا . وقار ذکا نے ایتھلیٹ کو 10 لاکھ روپے نقد انعام دینے کی ویڈیو کو فیس بک پر براہ راست نشر کیا، جس میں انہیں ارشد ندیم کو دیگر افراد کے سامنے پیسے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے . . .

متعلقہ خبریں