کوئی ہمارا باپ بننے کی کوشش نہ کرے، مولانا فضل الرحمان کی چیف جسٹس پر شدید تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف کیس آتا ہے تو انہیں نا اہل کردیا جاتا ہے، پاکستان عوام کیلئے بنا ہے،کسی لاڈلے کیلئے نہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر فل کورٹ اس لیے

نہیں بنایا گیا کہ ججزچھٹی پر ہیں،اگلے دن جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلالیا گیا،جن کو سیاست کھیلنی ہے سیاست کے میدان میں کھیلیں، باہر سے پتھر نہ ماریں، کوئی ہمارا باپ بننے کی کوشش نہ کرے،فارن فنڈنگ کیس اتنا بڑا جرم ہے جس میں نہ تو لیڈر اور نہ ہی پارٹی رہنی چاہیے، کہاں کہاں سے پیسہ آیا دیکھا جائے،پتہ لگے کہ بیرونی ایجنٹ کون ہے، اسلام آباد ای سیون میں 7 سال تک امریکا عمران کے گھرکا کرایہ دیتا رہا، اسپیکر نے بسم اللہ کرلی ہے ایک ایک کر کے استعفیٰ منظور کر رہے ہیں، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے، پی ڈی ایم ایک پیج پر ہے۔میڈیا سے گفتگو میں جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان صرف ایک لاڈلے کے لیے نہیں بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ججوں نے سپریم کونسل کے فیصلے کو مسترد کیا اگر فل کورٹ بنتا تو فیصلہ مسترد ہوتا۔انہوں نے کہاکہ کوئی ہمارا باپ بننے کی کوشش نہ کرے، ہم اداروں کا احترام کرنا چاہتے ہیں، انتہائی ادب کے ساتھ درخواست ہے کہ اپنا نام جسٹس منیر اور جسٹس ثاقب کے ساتھ مت لکھواؤ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صرف تین جج ہیں جو کہ اس کا کیس سنتے ہیں، جب ہم نے کہا کہ فل کورٹ بناؤ تو نہیں بلایا گیا، کہا جج چھٹی پر ہیں، اگر آپ کو سیاست کرنی ہے تو اداروں کو مت استعمال کرو، استعفیٰ دو اور سیاست کے میدان میں آجاؤ، آجاؤ میدان میں تمہیں اپنی قیمت کا پتہ چل جائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ

اسی عدالت نے عمران خان کے خط پر ممبران کو ہٹایا، ضمنی الیکشن بھی کروائے، نواز شریف کیس میں پارٹی سربراہی بھی ختم کی، آئیں جب آپ چائیں اپنی مرضی سے استعمال کریں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بین الاقوامی منصوبے کے تحت پاکستان کو دیوالیہ کی طرف دھکیلا گیا ہے، عمران خان نے نئی نسل کو گالی گلوچ کے علاوہ کوئی درس نہیں دیا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پاکستان کو سازش کے تحت بحرانوں، معاشی مشکلات کی

طرف دھکیلا گیا ہے، پی ڈی ایم کی جماعتوں کا اتحاد اس لیے ہوا کہ اس فتنے سے پاکستان کو بچا سکیں،جو سازشیں ہوئیں انکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس دراصل اسرائیل اور ہندوستان کے پیسے کا کیس ہے، جو کہتا ہے کہ اسرائیل کو برا نہ کہو ان کی وکالت کرنے والوں پر لعنت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیا وجہ ہے وہ فارن فنڈنگ کیس پر خاموش ہے، کرکٹ کے نام دو ملین پاؤنڈ فارن فنڈنگ میں آئے۔

Recent Posts

مدیحہ رضوی نے دوسرے شوہر سے متعلق تفصیلات بتا دیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے طلاق کےڈیڑھ برس بعد…

2 mins ago

کراچی: نیوچالی کی دکان میں سلنڈر دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 7 زخمی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے نیوچالی کے قریب واقع دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ…

11 mins ago

تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری

لندن (قدرت روزنامہ)گزشتہ سال نومبر میں تیزاب پھینکنے کے الزام کے حوالے سے سابق وفاقی…

23 mins ago

کشمور، گھوٹکی اور شکارپور میں امن قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، وزیر داخلہ

سکھر (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سندھ میں بےامنی سے…

51 mins ago

وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت…

57 mins ago

جنوبی افریقا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے15 سکواڈ کا اعلان کردیا

کیپ ٹاﺅن (قدرت روزنامہ)جنوبی افریقا نے بھی جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے…

1 hour ago