پاکستان نے انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات شروع کیے ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے، بین الاقوامی معیار کے مطابق قانونی فریم ورک کے نفاذ کے لیے سخت اقدامات شروع کیے ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 جولائی 2022ء کو انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے، انسانوں کی اسمگلنگ میں انسانوں کے استحصال سے اسمگلر منافع حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ٹریفکنگ ان پرسن ایکٹ 2018ء نافذ کیا ہے اور وزیرِ داخلہ کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی بھی بنائی ہے۔

Recent Posts

جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں…

6 mins ago

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کان کنی کی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کے سی ای…

10 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

29 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

36 mins ago

بلوچستان میں کارخانے لگائے جائیں، حکومت تاجروں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے، مرکزی انجمن تاجران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت تاجروں…

44 mins ago

بیوٹمز میں اساتذہ کی گرفتاری غیر آئینی ہے، جلد رہا کیا جائے، بساک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت…

50 mins ago