پٹرول 15، ڈیزل 18روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری اج وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔
اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حتمی مراحل میں ہے۔ ورکنگ کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 15 روپے اورڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقراررکھی جاسکتی ہیں۔لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی۔ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

Recent Posts

گوادر شہر میں کوئی آہنی باڑ نہیں لگائی جارہی، خبریں بے بنیاد ہیں، ڈپٹی کمشنر

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند دنوں…

2 mins ago

کوئٹہ میں متعدد سرکاری اسکولوں کی وردی کا رنگ اور ڈیزائن تبدیل، والدین پریشان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نجی اسکولوں کے بعد سرکاری اسکول کے پرنسپل نے بھی…

7 mins ago

چمن پریس کلب کو بند کرنا اور صحافیوں پر تشدد قابل مذمت عمل ہے، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے چمن پریس کلب کی بندش اور لغڑی اتحاد کی…

17 mins ago

پاکستان بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں کیلئے 500 ارب روپے مختص کیے جائیں، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیراہتمام جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ…

21 mins ago

پی بی 39 کوئٹہ 2 کے نامزد امیدواران سے انتخابی اخراجات کی تفصیل طلب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی بی-39 کوئٹہ 2کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹس…

28 mins ago

بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں 10 مئی سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے…

30 mins ago