ٹوکیو المپکس کے ہیرو ارشد ندیم کو وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کیلئے اسلام آباد بلوا لیا‎‎

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی اتیھلیٹ محمد ارشد ندیم کو ملاقات کے لئے بلوا لیا . نجی ٹی وی کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں دنیا میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی ہیرو محمد ارشد ندیم کو وزیراعظم پاکستان نے ملاقات کے لئے اسلام آباد بلوا لیا ہے .

اس سے قبل وزیر اعظم آفس نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو فائنل کے مقابلوں میں پہنچنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے . سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نیک خواہشات پر مبنی ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے . پیغام میں کہا گیا کہ ہم دعاگو ہیں کہ ارشد ندیم میڈل لے کر پوڈیم پر آئیں ، امید ہے قوم کی دُعاؤں سے اور محنت سے کامیابی آپکا مقدر بنے گی . . .

متعلقہ خبریں