رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم کے سیٹ پر آگ لگ لگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم کے سیٹ پر آگ لگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی کے علاقے اندھیری میں ایک فلم کے سیٹ پر آگ لگ گئی تھی، آج شام لگنے والی آگ میں فی الحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
تین فائر بریگیڈز نے فوری طور پر آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)


اس علاقے میں یش راج اسٹوڈیوز، فن سنیماز اور بالاجی آفس سمیت کئی فلموں کی سیٹ لگے ہوئے ہیں۔اس حادثہ کے حوالے سے بونی کپور نے میڈیا کو بتایا کہ آج صرف لائٹس کا کام ہو رہا تھا، کل کی عکسبندی کی تیاری ہو رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ آگ کیسے لگی لیکن ممکنہ طور پر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے حادثہ ہوا۔واضح رہے کہ سنی دیول کے بیٹے راج ویر کی فلم کی شوٹنگ بھی قریب ہی جاری تھی لیکن آگ لگنے کے بعد کام روک دیا گیا۔