پہلا ٹیسٹ: یوم آزادی کی مناسبت سے قومی ٹیم نے ڈرسنگ روم کے باہر جھنڈا لہرا دیا

(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران قومی ٹیم نے یوم آزادی کی مناسبت سے ڈریسنگ روم کے باہر پاکستانی پرچم لہرا دیا . کنگسٹن میں جاری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا .

قومی ٹیم ایک مشکل پچ پر 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی . پاکستان کی جانب سے عمران بٹ اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تو کیماروچ نے 11 رنز بنانے والے عمران بٹ کو بولڈ کر دیا . ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں جیڈن سیلز نے عابد علی کو چلتا کر کے پاکستان کو دوسرا نقصان پہنچایا . دو کھلاڑی آؤٹ ہونے پر بابراعظم اور اظہر کے مابین 47 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، مشکل پچ پر اظہر علی کو متعدد چانسز ملے تاہم وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور 17 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے . بابراعظم بھی زیادہ دیر وکٹوں پر نہ ٹھر سکے اور 30 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے . ایسے میں فواد عالم،محمد رضوان اور فہیم اشرف نے بالترتیب 56، 23 اور 44 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 217 رنز تک پہنچا دیا . . .

متعلقہ خبریں