پہلا ٹیسٹ: یوم آزادی کی مناسبت سے قومی ٹیم نے ڈرسنگ روم کے باہر جھنڈا لہرا دیا

(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران قومی ٹیم نے یوم آزادی کی مناسبت سے ڈریسنگ روم کے باہر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔

کنگسٹن میں جاری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم ایک مشکل پچ پر 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے عمران بٹ اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا تو کیماروچ نے 11 رنز بنانے والے عمران بٹ کو بولڈ کر دیا۔

ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے ہی اوور میں جیڈن سیلز نے عابد علی کو چلتا کر کے پاکستان کو دوسرا نقصان پہنچایا۔

دو کھلاڑی آؤٹ ہونے پر بابراعظم اور اظہر کے مابین 47 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، مشکل پچ پر اظہر علی کو متعدد چانسز ملے تاہم وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور 17 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے۔

بابراعظم بھی زیادہ دیر وکٹوں پر نہ ٹھر سکے اور 30 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔

ایسے میں فواد عالم،محمد رضوان اور فہیم اشرف نے بالترتیب 56، 23 اور 44 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا ٹوٹل 217 رنز تک پہنچا دیا۔

Recent Posts

ایکس (ٹوئٹر) کو پورن سائٹ کہنے پر جان اچکزئی پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو پورن سائٹ…

2 mins ago

’9 مئی والوں کی امریکی سفیر سے حلال ملاقاتیں‘، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزب…

13 mins ago

بالی ووڈ میں مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاراؤں کو کتنا معاوضہ ملتا ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں اب بھی…

23 mins ago

مبینہ مداخلت پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی کرنا چاہیے تھی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل…

33 mins ago

صدر مملکت کا دورہ بلوچستان یہاں کی عوام سے دوستی کا مظہر ہے ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صدر مملکت کے اعزاز میں دئیے…

56 mins ago

جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ برانڈ ویوو نے اپنا جدیدسمارٹ فون Y100 پاکستان میں…

1 hour ago