کراچی: 33 پولیس ملازمان کو سزائیں، 12 ملازمت سے برطرف

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی شرقی پولیس کے 33 ملازمان کو سینئر سپرینٹنڈنٹ پولیس ایسٹ کی جانب سے سزا سنا دی گئی ہیں جن میں 12 پولیس ملازمان کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے . ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق غیر حاضری اور دیگر مختلف الزامات کے پولیس افسر اور ملازمین کے خلاف تحقیقات کی گئی تھیں .


محکماتی کارروائی کرتے ہوئے 12 پولیس افسران اور جوانوں کو برطرف کیا گیا ہے، انہیں اردلی روم کے دوران غیرحاضری و دیگر الزامات میں سزائیں سنائیں . ترجمان کراچی ایسٹ کی پولیس کے مطابق جن ملازمان کے خلاف کارروائی کی گئی ان میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 11 پولیس کانسٹیبلز شامل ہیں جبکہ 7 افسران کو سخت سے سخت سزائیں دی گئیں .
مجموعی طور پر انسپکٹرز، سب انسپکٹر، اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل، کانسٹیبل اور نائب قاصد سمیت 33 کو میجر پنشمنٹ دی گئی جبکہ مجموعی طور پر 18 افسران اور جوانوں کو مائنر پنشمنٹ بھی دی گئی .

. .

متعلقہ خبریں