شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے آدھے اثاثے جائزجبکہ آدھے ناجائز، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر شہباز گل کا طنزیہ ٹویٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کے فیصلے پر طنزیہ بیان جاری کیا ہے

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جس کے مطابق تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے۔اس حوالے سے شہباز گل نے قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ذریعے طنز کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ اب الیکشن کمیشن پاکستان یہ فیصلہ دے گا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے آدھے اثاثے جائز ہیں اور آدھے اثاثے ممنوعہ ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے ساتھ ہی قہقہے سمیت سر پکڑنے والے ایموجی کا استعمال کیا۔سوشل میڈیا پر شہباز گل کی ٹوئٹ وائرل ہوئی تو کئی صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ قومی ہیرو کا نام یوں استعمال نہ کیا جائے۔

ایک صارف نے شہباز گل کو جواب دیا کہ پاکستان کے آئین کو پڑھ کر پھر ٹوئٹر پر پوسٹ کریں کیونکہ آئین پاکستان میں صاف لکھا ہے اگر کوئی ایسا شخص جو پاکستانی نیشنل نہیں ہو اور وہ کسی سیاسی پارٹی کو فنڈنگ کرے تو وہ پارٹی کالعدم قرار دے دی جائے گی۔

Recent Posts

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

10 mins ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

20 mins ago

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

1 hour ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

2 hours ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

2 hours ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

2 hours ago