پاکستان ابھی بھی افغان امن عمل کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی بھی افغان امن عمل کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ مختلف شعبوں میں پاک امریکہ دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی، کثیر الجہتی پائیدار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان ابھی بھی افغان امن عمل کے لیے پرعزم ہے، پاکستان پرامن سیٹلمنٹ کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔

امریکی ناظم الامور نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کا بھی عہد کیا۔

Recent Posts

9 مئی کیس، عدالت میں پیش نہ ہونے پر 14 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں سے…

6 mins ago

بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیر اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے…

12 mins ago

کے الیکٹرک کا 7 سال کیلئے 3.84 روپے فی یونٹ بیس ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کچھ دن پہلے منظور کیے جانے والے 392 ارب روپے کے سرمایہ…

18 mins ago

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا

ریاض (قدرت روزنامہ) حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے…

22 mins ago

مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مرتضی سولنگی نے طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے طنز کرتے ہوئے کہا…

25 mins ago

مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مرتضی سولنگی نے طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مولانا…

28 mins ago