پاکستان ابھی بھی افغان امن عمل کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی بھی افغان امن عمل کے لیے پرعزم ہے . پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات ہوئی ہے .

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ مختلف شعبوں میں پاک امریکہ دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی . ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل مدتی، کثیر الجہتی پائیدار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے . پاکستان ابھی بھی افغان امن عمل کے لیے پرعزم ہے، پاکستان پرامن سیٹلمنٹ کے لیے تمام فریقین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا . امریکی ناظم الامور نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا . آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور نے پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کا بھی عہد کیا . . .

متعلقہ خبریں