پی ٹی آئی میں پھوٹ: شاہ محمود قریشی کی بیٹی کیخلاف کارکنوں کا احتجاج

ملتان (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی، ملتان میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنما، سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور حلقہ 157 کی امیدوار مہر بانو قریشی کے خلاف احتجاج کیا ہے۔پی ٹی آئی کارکنوں نے اپنی ہی پارٹی کی امیدوار کے خلاف ملتان میں الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے موروثی سیاست کے خاتمے کی بات کی تھی۔
احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اپنی بیٹی کے علاوہ کوئی امیدوار نظر نہیں آیا؟واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی چھوڑی ہوئی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 سے اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو میدان میں اتار دیا اور کہا کہ عمران خان کی اجازت سے بیٹی کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ 2018ء سے تحریکِ انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ والد نے روایات کے برعکس عمران خان کے بیانیے کو زندہ رکھنے کے لیے میرا انتخاب کیا ہے۔

Recent Posts

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس…

52 mins ago

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم گراس ڈومیسٹک…

1 hour ago

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں، میئر کراچی

کراچی (قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کی کسی سڑک…

1 hour ago

لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا

لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے…

1 hour ago

60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا

ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل…

2 hours ago

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

2 hours ago