60 سالہ خاتون نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا ٹائٹل جیت لیا


ارجنٹینا(قدرت روزنامہ) 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل جیت کر عمر اور خوبصورتی کے دقیانوسی تصورات کو توڑ دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا جیت اپنے سر سجانے کے بعد مس ارجنٹائن 2024 کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔
60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز مئی 2024 میں ہونے والے مس یونیورس ارجنٹائن کے مقابلے میں بیونس آئرس کی نمائندگی کریں گی، اس سے قبل مِس یونیورس کے مقابلے میں صرف 18 سے 28 برس تک کی خواتین حصہ لینے کی اہل تھیں۔
تاہم، مِس یونیورس مقابلے کا اہتمام کرنے والے ادارے نے رواں سال کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ اب اس مقابلے میں 28 سال سے زیادہ عُمر کی خواتین بھی بطورِ اُمیدوار حصہ لے سکتی ہیں۔

الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مقابلہ حسن میں اپنے نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں، مجھے خوشی ہے کہ ججز نے میری عُمر کے بجائے میرے جذبے اور اعتماد کو دیکھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیجینڈرا ماریسا روڈریگز پیشے کے اعتبار سے وکیل اور صحافی ہیں جبکہ اُن کا تعلق ارجنٹائن کے صوبہ بیونس آئرس کے دارالحکومت لا پلاٹا سے ہے۔
واضح رہے کہ اگر الیجینڈرا ماریسا روڈریگز مئی میں ہونے والے مس ارجنٹائن کا مقابلہ جیت گئیں تو وہ ستمبر 2024 میں ہونے والے ‘مس یونیورس’ مقابلے میں حصہ لیکر ارجنٹائن کی نمائندگی کریں گی۔ مس یونیورس کا مقابلہ رواں برس ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے حسینائیں شرکت کریں گی۔

Recent Posts

9 مئی کو بغاوت، ملک و فوج میں تقسیم کی کوشش کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات…

2 hours ago

فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں…

2 hours ago

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ…

2 hours ago

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل…

3 hours ago

انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس…

3 hours ago

ماہرہ خان اور صنم جنگ کی کونسی خواہش شادی کے بعد بھی ادھوری رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد بھی پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور صنم…

3 hours ago