لوگ مجھے دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں، متھیرا


لاہور(قدرت روزنامہ) اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شو کے میزبان نے متھیرا سے پوچھا کہ جب آپ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو دو سے تین گھنٹے کی پرواز کے دوران لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے؟ اس دوران لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملنے آتے ہیں؟
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھے دیکھ کر بھاگ کر مجھ سے ملنے آئیں لیکن دورانِ پرواز ایک چیز بہت دیکھی ہے کہ زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں۔
متھیرا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ کیوں کہتے ہیں لیکن میں نے تو یہی سُنا ہے جبکہ جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹار بننا بہت اچھی بات ہے کیونکہ ہم اسٹارز کبھی بھی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہوتے اور ہمیں خاص عزت دی جاتی ہے۔
متھیرا نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بھی جگہ کے عملے کی طرف سے بہت پیار ملتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھ سمیت ہر اسٹار کو اس پیار کی قدر کرنی چاہیے۔

Recent Posts

بلاول بھٹو سے ایم پی اے سید امیر علی شاہ کی ملاقات ،عمرکوٹ ،تھرپارکر کے مسائل سے آگاہ کیا

عمرکوٹ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی…

1 min ago

بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل…

4 mins ago

9 مئی کے ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں ہوگی تو اس طرح کے واقعات 999 دفعہ ہوں گے:ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ…

14 mins ago

قوم اور تاریخ سانحہ 9 مئی کےکرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم اور تاریخ سانحہ…

26 mins ago

وزیراعظم نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے پیکا…

38 mins ago

پی سی بی نے محمد عامر کو ویزا جاری نہ کرنے پر آئرلینڈ کو ’خبردار‘ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے…

44 mins ago