کویت میں 8 ہزار غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس ضبط‘ دوبارہ حصول ناممکن ہوگیا

کویت سٹی (قدرت روزنامہ)خلیجی ملک کویت میں 8 ہزار غیر ملکیوں سے ڈرائیونگ لائسنس واپس لے لیے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق کویت کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے بتایا ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی میں غیر ملکیوں کے 8,000 ڈرائیونگ لائسنس واپس لیے گئے، ان میں وہ غیرملکی شامل ہیں جو لائسنس لینے کی شرائط پر پورا نہیں اترتے تھے، محکمہ ٹریفک نے اپنی تعلیم مکمل کرنے والے غیر ملکی طلباء کے ڈرائیونگ لائسنس بلاک کر دیے ہیں، نیز ایسے گھریلو ملازمین جو کفیلوں سے مفرور تھے اور ہوم ڈیلیوری کے طور پر کام کرتے ہیں ان کے ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کیے گئے ہیں، جن کے لیے خود کار نظام کی وجہ سے اسے دوبارہ حاصل کرنا یا اس کی تجدید کرنا مشکل ہو گیا ہے، اس کے علاوہ کویتی شہریوں کے 50 ڈرائیونگ لائسنس ان کی نظر کی کمزوری یا ذہنی معذوری کی وجہ سے بلاک کیے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے تنخواہ، پیشہ اور یونیورسٹی کی ڈگری جیسی شرائط پر پورا نہ اترنے والوں سے ڈرائیونگ لائسنس واپس لیے گئے جب کہ ملازمت کا عنوان تبدیل کرنے اور تنخواہ کم کرنے والوں کے لائسنس خود بخود بلاک ہوگئے، اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کو مزید سخت کرنے اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے تمام شرائط پوری کرنے والوں کو محدود کرنے کی ہدایت کی ہے، اس مقصد کے لیے وزارتوں کے درمیان نظام کو آپس میں جوڑنے اور ڈیٹا کے اشتراک نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے ہیرا پھیری کو کم کرنے میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔
محکمہ ٹریفک اور آپریشنز کے انڈر سیکرٹری میجر جنرل جمال الصایغ نے ہدایت دی کہ غیر ملکیوں کو ڈرائیونگ لائسنس دینے میں نرمی نہ برتی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وزارت کی طرف سے مقرر کردہ تمام شرائط جیسے ملازمت کا عنوان، پیشہ، تنخواہ، یونیورسٹی کی ڈگری اور اپنے ملک میں ڈرائیونگ کے لائسنس کو پورا کیا جائے، ان اقدامات کی وجہ سے موجودہ سال میں غیر ملکیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے والوں کی شرح میں 50 فیصد کمی ہوگئی۔

Recent Posts

مضر صحت اثرات کی تشخیص: ایسٹرا زینیکا نے دنیا بھر سے اپنی کورونا ویکسین واپس منگوالی

برطانوی(قدرت روزنامہ)سویڈش دواساز کمپنی ایسٹرا زینیکا نے اپنی کوروناویکسین دنیابھرسے واپس منگوالی۔ برطانوی میڈیا کی…

3 mins ago

پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن…

11 mins ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا…

19 mins ago

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے…

22 mins ago

چیئرمین پی سی بی کا کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے کوئٹہ کے نواب…

35 mins ago

لاہور: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن بچے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کےعلاقے نولکھا میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن بچے…

43 mins ago