تین سالوں سے فنڈز لیپس ہورہے ہیں وزیراعلیٰ میرے خلاف کرپشن ثابت کردیں مستعفی ہوجائوں گا ،قدوس بزنجو

کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)اسپیکر بلوچستان اسمبلی وبلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما میر عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کیا ہے کہ تین سالوں سے فنڈز لیپس ہورہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کو کرپشن کی باتیں زیب نہیں دیتی حکومت میں ہوتے ہوئے نیب اور سی ایم آئی ٹی جیسے ادارہ ہیں اائیں کرپشن کے الزامات ثابت کریں زندگی بھر سیاست نہیں کروں گا میرے داد ا اور پھر 5دفعہ میرے والد جبکہ تیسری دفعہ میں آواران سے منتخب ہورہا ہوں اگر نااہل تو ٹکٹ کیوں دیا گیا اور پھر تین سال سے میرے ذریعے کیوں اسمبلی چلائی جاتی رہی عوام پر وزیراعلیٰ ہائوس کے دورزے بند ہیں جام کمال اجازت دیں تو بجٹ سیشن کے دوران واقعہ پر تمام تر چیزیں میڈیا کے سامنے رکھنے کیلئے تیار ہوں میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مجھے تعجب ہے کہ جام کمال بھی کرپشن کی بات کرتے ہیں گھر گھر کو پتہ ہے کہ کرپشن کون کررہا ہے جام کمال گورنمنٹ میں ہے . .

.

متعلقہ خبریں