کیا واقعی مریم اورنگزیب نے کسی ڈرامے میں کام کیا تھا؟ تصویر کے بعد ویڈیو کلپ بھی وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کی پرانی تصویر نے ہر جانب سوشل میڈیا پر سماء باندھ دیا تھا اور لوگوں کو یقین نہیں آرہا تھا کہ مریم معروف سیاسی شخصیت نے کسی ڈرامے میں بھی کام کیا ہوگا۔
لیکن یہاں آپ کو ایک بات کلئیر کرتے چلیں کہ وہ دراصل کوئی ڈرامہ نہیں بلکہ ادب و موسیقی کا پروگرام جس کا نام’لوک ورثہ’ تھا۔ مذکورہ پروگرام میں پاکستان کے مایہ ناز پنجابی فلموں سینئر اداکار مصفطیٰ قریشی کے ساتھ ایک کردار نظر آ رہا ہے جو کہ بادی النظر میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب لگتی ہیں۔ ویڈیو کلپ میں مریم اورنگزیب معصوم اور سادہ نظر آ رہی ہیں۔
لوک ورثہ دراصل اسلام آبادکے ایک پروگرام کی فوٹیج ہے جس میں مریم اورنگزیب اپنی ٹین ایج میں مصطفیٰ قریشی کے ساتھ براجمان دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم اورنگزیب کافی چھوٹی عمر کی نظر آرہی ہیں۔ پروگرام میں انہیں کافی دلچسپی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مریم اورنگزیب کے ہمراہ ساتھی لڑکیوں کو بھی بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے وائرل اسکرین شاٹ کے بعد اب لوک ورثہ پروگرام کی فوٹیج بھی مقبول ہو رہی ہے جس میں مریم اورنگزیب اپنی ٹین ایج میں مصطفیٰ قریشی کے ساتھ بیٹھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

29 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

35 mins ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

47 mins ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

58 mins ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

1 hour ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

1 hour ago