نورمقدم کیس ،پولیس نے ملزم جان محمدکوگرفتارکرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نورمقدم کیس میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔پولیس نے ملزم جان محمد کوگرفتارکرلیاجوکہ ظاہرجعفر کے گھرمیں مالی کاکام کرتاتھا۔تفصیلات کے
مطابق ملزم جان محمد کوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادمیں پیش کیاگیا۔عدالت نے ملزم جان محمد کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاہے اور28اگست کودوبارہ پیش کرنے کاحکم دیاہے ۔تحقیقات میں انکشاف ہواہے کہ ملزم جان محمد ملزم ظاہرجعفر کے گھرپرمالی کاکام کرتاتھا۔اوراس نے نورمقدم کو ت ش ددکانشانہ بنانے اورق ت ل کرنے میں ظاہرجعفرکی مددکی۔ذرائع کاکہناہے کہ جان محمد واردات کے بعد مانسہرہ میں اپنے آبائی گائوں میںجاکرچھپ گیاتھا۔پولیس نے ملزم کوحراست میں لیتےہوئے اس کابیان ریکارڈ کرلیاہے۔

WhatsApp
Get Alert