.
کوئٹہ ( قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کا ماحول خوشگوار ہے ہم 2منٹ میں خوش ہوتے ہیں اور2منٹ میں ناراض ہوتے ہیں ہم گلے بھی ملے ہیں کھانا بھی ایک ساتھ کھاتے ہیں اور پھر اسمبلی میں بھی ایک دوسرے پر بات بھی کرتے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے میڈیا سے عبدالقدوس بزنجو سے لفظوں کی جنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ سیاسی لحاظ سے چیزیں آگے پیچھے ہورہی ہیں انہوںنے کہاکہ یہ آج کا ایپی سولڈ نہیں یہ آپ نے دیکھا ہوگا پچھلے تین سالوں میں کئی مرتبہ ہوا کہ ہمارے کچھ ممبر ایسے ہیں جن کی باتوں کو میں کوشش کرتا ہوں کہ دل پر نہ لوں نہ دماغ پر کبھی کبھی وہ اپنے جذبات کااظہار کرتے ہیں . .
متعلقہ خبریں