پھیپھڑوں کی صحت بتانے والا ویسٹ کوٹ

جرمن (قدرت روزنامہ)جرمنی کے سائنسی اداروں کی مشترکہ کاوش سے ایک ایسا ویسٹ کوٹ تیار کر لیا گیا ہے جو انسان کے سانس اور پھیپھڑوں کی کیفیت نوٹ کر سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق جرمنی میں فرونیفر ریسرچ گروپ کے اداروں نے مل کر یہ ویسٹ کوٹ بنایا ہے جو انسانی سانس کے اتار چڑھاؤ کو کسی اسٹیتھواسکوپ کی طرح نوٹ کرتا ہے اور ڈاکٹروں تک بھی پہنچا سکتا ہے۔
یہ ویسٹ کوٹ پہننے میں تنگ ہے، اس پر کئی سینسر لگے ہوئے ہیں جو انسانی پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں سے آنے والی بہت ہی ہلکی سی آواز کو بھی سننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان سینسرز کو ویسٹ کوٹ پر عین سینے اور پھیپھڑوں کی درست جگہوں پر لگایا گیا ہے، اس لیے ڈاکٹرز فوراً معلوم کر سکتے ہیں کہ یہ آواز کہاں سے آ رہی ہے اور اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟
اس ویسٹ کوٹ میں انسٹال کیا گیا سافٹ ویئر سانس اور پھیپھڑوں سے متعلق سارا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد اسی ڈیٹا کی بنیاد پر پھیپھڑوں کی ایک تصویر بناتا ہے اور اس میں پھیپھڑوں کے متاثرہ مقامات کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس تصویر کو موبائل فون پر دیکھا جا سکتا ہے اور کسی بھی سرور تک بھی پہنچایا جاسکتا ہے، اس طرح اب صرف ایک ویسٹ کوٹ کی مدد سے کہیں بھی گھر یا دفتر میں بیٹھے انسان کے پھیپھڑوں کی صحت کا مکمل احوال معلوم کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ویسٹ کوٹ سینے کے امراض کے ماہر کی جگہ نہیں لے سکتا۔اس ویسٹ کوٹ کو نیومو ویسٹ کا نام دیا گیا ہے جو خاص طور پر کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کے لیے بنایا گیا ہے۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

53 mins ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

57 mins ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

1 hour ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

1 hour ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

2 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

2 hours ago