شہدا کیخلاف مہم چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہدا کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں،جومہم انہوں نے پاک فوج کے حوالے سے چلائی اس سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والوں کی نشاندہی ہو گئی ہے۔ عمران خان کو نہ روکا گیا تو قوم کو حادثے سے دوچار کر دے گا۔ پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو تقسیم کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف پر کڑی تنقید کی،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارن ایجنٹ کے طورپر عمران خان کی شناخت کی ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کوئی شک نہیں رہا۔ انکا کہنا تھا کہ فواد چودھری ایک بار میرے حق میں بات کر بیٹھے تھے،پھر ان کی چھترول ہوئی۔
اس چھترول کے بعد فواد چوہدری میرے خلاف بات کر کے بیلنس کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کہتی ہے کہ 13 کو جلسے کریں گے،پھر ایک ماہ کا الٹی میٹم دیں گے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کس بات کا الٹی میٹم دے رہیں؟ایک طرف کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کو ہٹاوتو دوسری جانب الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دھونس،دھمکی اور پر تشدد احتجاج کیا گیا تو 25 مئی سے زیادہ برا حال ہو گا،اس طرح کا الٹی میٹم دو نمبری ہے، اور اسے کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہزاد اکبر والا کام میں نہیں کر سکتا کہ پہلے ہی گرفتاریوں کی خبریں دے دوں۔ ایف آئی اے کی سربراہی میں ممنوعہ فنڈنگ کی انکوائری ہو رہی ہے،انکوائری میں جس پر جرم ثابت ہو گا مقدمات اور گرفتاریاں ہوں گی،یہ بدبخت پاکستان پر الزامات لگاتے ہیں۔ آپ کے لیے باعث شرم ہونا چاہیے کہ ایک دن ایک بات دوسرے دن دوسری بات کرتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ اس قسم کی گفتگو کی بجائے کوئی ڈھنگ کا کام کریں۔

Recent Posts

9 مئی کیس، عدالت میں پیش نہ ہونے پر 14 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں سے…

1 min ago

بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیر اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت پر کڑی تنقید کرتے…

7 mins ago

کے الیکٹرک کا 7 سال کیلئے 3.84 روپے فی یونٹ بیس ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کچھ دن پہلے منظور کیے جانے والے 392 ارب روپے کے سرمایہ…

13 mins ago

حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا

ریاض (قدرت روزنامہ) حج سیزن 2024 کے پیش نظر آج سے مکہ مکرمہ میں داخلے…

16 mins ago

مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مرتضی سولنگی نے طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے طنز کرتے ہوئے کہا…

20 mins ago

مولانا صاحب کو نہ دولہے کی جگہ ملی، نہ ہی باراتیوں میں اہم مقام ملا تو تکلیف تو ہو گی، مرتضی سولنگی نے طنز کے نشتر چلادیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مولانا…

22 mins ago