چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ارشد ندیم کو انجریز کے باوجود پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے اور پاکستان کیلئے 90.18 میٹر تھرو کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اسد عمر کی مبارکباد


پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بھی اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ ارشد ندیم نے 14 اگست سے ایک ہفتہ پہلے ہی کامن ویلتھ گیمز میں جاولین میں گولڈ میڈل جیت کر جشنِ آزادی کا تحفہ قوم کو دے دیا، چھا گیا چیتا۔
حسان خاور کی مبارکباد


حسان خاور نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی داد کی مستحق ہے، کہنی میں تکلیف کے باوجود کیریئر کی بہترین تھرو سے آغاز کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پانچویں بار میں 90.18 میٹر کی تھرو پھینک کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، 56 سال بعد کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے یہ کامیابی اپنے نام کی، پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے۔
فیصل جاوید کی مبارکباد


دوسری جانب فیصل جاوید نے کہا کہ 1962 کے بعد دولتِ مشترکہ ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زخمی ہونے کے باوجود آپ چیپمین بنے، 90 میٹرکا ہدف عبور کر کے نیا ریکارڈ بنایا، نیزہ بازی میں اول پوزیشن اور طلائی تغمہ جیتنے پر مبارک ہو۔
عمران اسماعیل کی مبارکباد


عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں شاندار کامیابی اور گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم سمیت قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
پنجاب حکومت کا ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 لاکھ دینے کا اعلان
پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ اعلان صوبائی وزیر کھیل کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ارشد ندیم کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر 50لاکھ روپے انعام
دوسری جانب پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان کے مطابق وطن واپسی پر تقریب میں انعامات دیئے جائیں گے اور وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کروائی جائے گی۔واضح رہے کہ نوح کے بعد ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

Recent Posts

طلعت حسین کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منفرد لب و لہجے کے مالک عالمی شہرت یافتہ اداکار طلعت حسین…

5 mins ago

پنجاب کے ہر شہری کو خوشحال و صحت مند دیکھنا چاہتی ہوں، مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے شہروں اور…

13 mins ago

کیا شہباز حکومت وفاق میں 70 ہزار اسامیوں کا خاتمہ اور 80 فیصد محکموں کا انضمام کرنے جارہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایسے وقت میں جب کہ پاکستان کو شدید معاشی دباؤ کا سامنا…

30 mins ago

اروند کیجریوال اور فواد چوہدری آمنے سامنے، کس کا پلڑا بھاری؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں 18ویں پارلیمان کی تشکیل کے لیے ایوانِ زیریں (لوک سبھا)…

45 mins ago

منفرد لب و لہجے کے عالمی شہرت یافتہ اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منفرد لب و لہجے کے مالک، مشہور و معروف عالمی شہرت یافتہ…

53 mins ago

آزاد کشمیر میں درخت کاٹنے پر جھگڑا 3 افراد کی جان لے گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے علاقے بیس بگلہ میں ایک شخص نے درخت کاٹنے…

56 mins ago