کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی، شہر قائد کے صارفین سے اگست، ستمبر اور اکتوبر میں فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اب مزید پیسے ادا کرنا ہوں گے۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا جس کے مطابق بجلی فی یونٹ 57 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔
فیصلے کے مطابق کراچی کے صارفین سے اگست، ستمبر اور اکتوبر میں 57 پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائے گا، لائف لائن صارفین کے سوا کراچی کے تمام صارفین سے یہ اضافہ وصول کیا جائے گا۔ نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کے الیکٹرک کے سوا ڈسکوز کے صارفین پہلے ہی یہ اضافہ ادا کر چکے ہیں، نیپرا فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا۔
یہاں واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ میں بھی کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 9 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔ نیپرا نے اعلان کیا تھا کہ جولائی میں صارفین سے 2 روپے 63 پیسے چارج کیا جائے گا، اگست میں صارفین سے 6 روپے 89 پیسے چارجز وصول کیے جائیں گے۔ جبکہ وزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی کی بجائے لوگوں کو سولر کا متبادل دیا جائےگا، سولرائیزیشن سے مہنگے درآمدی ایندھن کا بل کم ہوگا، کم لاگت اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔
حکومت آئندہ کچھ ماہ میں 14000 میگاواٹ کے سولرآئزیشن کے منصوبوں کا اجراء کرے گی. جن میں 9000 میگاواٹ کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے، منصوبوں میں سولر سسٹم نہ صرف رعایتی قیمتوں پر دئے جائیں گے بلکہ ان پر ٹیکس کی مد میں بھی مراعات دی جائیں گی۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

6 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

6 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

6 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

6 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

6 hours ago