جنت مرزا کب شادی کر رہی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی شادی کے حوالے سے بتا دیا . حال ہی میں جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا .

انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے سوال و جواب کے سیشن میں مداحوں کی جانب سے عمر بٹ سے شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا . صارف نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ شادی کب ہورہی ہے؟ جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ تعلیم مکمل ہونے دو، ڈگری مل جائے، شادی بھی کرلوں گی . اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی . اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمداللّہ! عُمر بٹ اور میری بات پکّی ہوگئی ہے لیکن ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ہے . ‘ جنت مرزا نے کہا تھا کہ جب اللّہ تعالیٰ نے چاہا تو میری اور عُمر بٹ کی منگنی بھی ہوجائے گی اور میں یہ خوشخبری سب کے ساتھ شیئر بھی کروں گی . ‘ واضح رہے کہ پاکستان کی مقبول ترین شخصیت، معروف ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں . . .

متعلقہ خبریں