یوم آزادی پر پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کا اعزاز عطا کیا گیا

پشاور(قدرت روزنامہ)یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا ہے، پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ٹویٹ کیا کہ ڈیرن سیمی کے لیے ستارہ پاکستان کا اعزاز پاکستان کرکٹ اور پشاور زلمی کے لیے باعث فخر ہے، جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے ڈیرن سیمی کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،

ڈیرن سیمی کو پاکستان اور پاکستانیوں کو ڈیرن سیمی سے محبت ہے ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ستارہ پاکستان کے اعزاز پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، صدر عارف علوی اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے اور پاکستانیوں سے ملنے والی محبت کبھی فراموش نہیں کرسکتا ۔