ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے حجم میں کھربوں روپے کی کمی ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے حجم میں کھربوں روپے کی کمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہونے سے قرضوں کے حجم میں بھی کمی ہوئی ہے۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چند روز کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 روپے کمی ہونے سے قرضوں کا حجم مجوعی طور پر 2320 ارب روپے کم ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ملکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہونے کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا۔
انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر مزید 3 روپے 3 پیسے کم ہوکر 218 روپے 88 پیسے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کا ریٹ 217 روپے پر مستحکم رہا۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر چند ہی دنوں میں اپنی بلند ترین سطح سے 20 روپے سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، شہباز حکومت میں ڈالر 38 روپے 98 پیسے مہنگا ہوا، روپے کی قدر میں ساڑھے 17 فیصد کمی ہوئی۔

تاہم گزشتہ ہفتے سے پاکستانی روپیہ کی قدر میں بہتری کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے بعد ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

Recent Posts

کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ نے کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے…

10 mins ago

پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی…

28 mins ago

حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی سے…

29 mins ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ…

35 mins ago

فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ اگر فیض آباد…

45 mins ago

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

2 hours ago