امریکہ کا سندھ سیلاب وبارشوں کے متاثرین کی مدد کیلئے ایک ملین ڈالرامداد کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ) امریکہ نے سندھ سیلاب وبارشوں کے متاثرین کی مدد کیلئے ایک ملین ڈالرامداد کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے درمیان ملاقات میں بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، ملاقات میں بارش سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تعلیم، صحت کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شدید بارشوں سے سندھ میں 3 ڈویژنوں کے 8 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے۔
ملاقات میں امریکہ نے سندھ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے کہا کہ یوایس ایجنسی فارانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی جانب سے مالی امداد فراہم کی گئی۔

دوسری جانب اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارشوں کی وجہ سے کراچی میں جمعہ کو انٹر آرٹس ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی پرچے ملتوی کردیئے ہیں، اب یہ پرچے منگل 23 اگست کو لیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ڈاؤ یونیورسٹی میں 12 اور 13 اگست کو ہونے والے (شام/صبح) تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ان امتحانات کا انعقاد کرکٹ گراونڈ اوجھا کیمپس اور ڈاو میڈیکل کالج میں ہونا تھا۔ اسی طرح ماڑی پور پولیس نے تیز ہوائوں اور سمندر کی اونچی لہروں کے باعث شہریوں کو 17اگست تک سمندر کے قریب جانے سے روکنے کیلئے مختلف راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پولیس نے سمندر میں نہانے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیاجبکہ پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ماہر غوطہ خوروں کی مدد بھی حاصل کرلی ہے جو ساحل سمندر پر موجودرہیں گے۔پولیس نے عوام کو بذریعہ سوشل میڈیا سمندر سے دور رہنے کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کی ہے۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

59 mins ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

1 hour ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

1 hour ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

2 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

2 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

2 hours ago