شعیب ملک ہمارے فیوچر پلان کا حصہ نہیں : بابر اعظم

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء کے سکواڈ کے لیے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کو منتخب کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، انہوں نے کہا کہ لائن اپ کو تبدیل کرنے کا یہ وقت درست نہیں ہے . ہالینڈ کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ نیدرلینڈز کے فوراً بعد میچز ہیں، اس لیے تبدیلیوں کے لیے وقت آنے کا امکان نہیں ہے .


شعیب ملک جو اس وقت پاکستان کے سب سے تجربہ کار کرکٹر ہیں، کے بارے میں توقع کی جا رہی تھی کہ وہ ایشیا کپ 2022ء کے لیے ٹیم میں جگہ بنا لیں گے لیکن بابر نے نئے چہروں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے . ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے شعیب ملک کے انتخاب سے متعلق سوال کے جواب میں بابر نے کہا کہ وہ اور حفیظ قومی ٹیم کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں، اب ان کے متبادل پر توجہ مرکوز کرنا بہتر ہوگا .
قومی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی، خوشدل شاہ اور افتخار احمد جیسے کھلاڑی حال ہی میں اچھا کھیلے ہیں، اس لیے آل راؤنڈرز کے خلا کو پر کرنے کے لیے ان کے لیے زیادہ میچز اور اعتماد حاصل کرنا بہت ضروری ہے . ہالینڈ کی سیریز اور ایشیا کپ 2022ء کے لیے حسن علی کو سکواڈ سے باہر کیے جانے سے متعلق سوال کے جواب میں بابر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ حسن علی فارم میں نہیں ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے کہ انھیں کچھ ثابت کرنا پڑے . یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بابر کی قیادت میں ہالینڈ پہنچ چکی ہے . وہ 16 اگست سے شیڈول تین ون ڈے میچز کھیلیں گے .

. .

متعلقہ خبریں