مزاحمتی پالیسی چھوڑو، پرویز الٰہی کے عمران خان کو مفید مشورے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو مزاحمتی پالیسی چھوڑ کر مفاہمت کا مشورہ دے دیا جبکہ پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی میں بھی مزاحمتی پالیسی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔

اورپی ٹی آئی قیادت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ دے دیا، تفصیل کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مفاہمت کی بات کے بعد وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے تازہ ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ دیا ہے، عمران خان کو تجویز دی گئی کہ مزاحمتی پالیسی سے گریز کیا جائے، تحریک انصاف کی صوبائی پارٹی کے اجلاس میں پرویز الہی بھی شریک ہوئے اور اس میں بھی اتفاق کیا گیا کہ بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، جبکہ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔ تاہم حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے جلسے جاری رکھے جائیں گے۔تجویز دی گئی کہ مزاحمتی پالیسی سے گریز کیا جائے اور بیک ڈور ڈپلومیسی کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سخت گرمی کی وجہ سے لانگ مارچ نہ کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

Recent Posts

برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملہ ثابت نہ ہو سکا، پولیس تحقیقات بند

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ ثابت نہ ہونے پر…

2 mins ago

جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کو ریٹائرمنٹ میں تبدیل کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت قانون وانصاف نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن…

8 mins ago

دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل…

13 mins ago

ٹیلی کام کمپنیاں 5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی موبائل سِمز بلاک کرنے پر رضامند

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ٹیلی کام کمپنیوں نے ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار سے زیادہ…

32 mins ago

کچھی کے حالات منصوبے کے تحت خراب ہو رہے، گرینڈ امن جرگہ منعقد ہوگا،لشکری رئیسانی

بھاگ(قدرت روزنامہ)سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے ضلع کچھی میں امن و امان…

41 mins ago

عدلیہ میں مداخلت ہے، جسٹس اطہر؛ تو پھر آپ کو یہاں نہیں بیٹھنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر…

54 mins ago