کیا لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کی مہم کامیاب ہو رہی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کی مہم کامیاب ہونے لگی ہے؟ فلم کی دوسرے دن کی باکس آفس آمدن خطرناک حد تک گر گئی۔لال سنگھ چڈھا 11اگست کو اکشے کمار کی فلم رکھشا بندھن کے ساتھ ریلیز ہوئی، عامر خان کی فلم نے پہلے دن تقریباً 12 کروڑ کا بزنس کیا تھا لیکن وہ دوسرے دن 7 کروڑ 26 لاکھ روپے پر آ گیا۔
عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اُن فلموں میں سے ہے، جس کا فلم بین کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے، اس کی ریلیز بھی کئی بار ملتوی ہوئی۔فلمی تجزیہ کاروں کی مثبت رائے کے باوجود لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر خاطر خواہ نشان چھوڑنے میں فی الحال ناکام ہے۔
دوسرے روز لال سنگھ چڈھا کے ہندی ورژن نے پہلے دن کے مقابلے 40 فیصد کم آمدن حاصل کی، جو یقینی طور پر عامر خان کی فلم کے لیے مایوس کن ہے۔بالی ووڈ اسٹار کی فلم کو دیکھنے والوں میں کافی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، 2 دن میں ہندی بیلٹ میں 18 کروڑ 96 لاکھ کا بزنس ہوا ہے۔
فلمی پنڈٹ ویک اینڈ، یوم آزادی، پارسی نئے سال اور مذہبی تہوار کی چھٹیوں کے پیش نظر فلم کے باکس آفس پر رفتار پکڑنے کے لیے پرامید ہیں۔ہالی ووڈ کی 1994ء کی فلم فاریسٹ گیمپ کے ری میک لال سنگھ چڈھا میں عامر خان، کرینہ کپور، مونا سنگھ اور ناگا چیتنیا نے اہم کردار نبھائے ہیں۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے پی بی 50قلعہ عبداللہ میں بے ضابطگیوں کیخلاف کیس منظور کر لیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ کے امیدوار حاجی…

10 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

صوبے میں بحالی امن کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جاررہے ہیں‘ وزیر اعلیٰ…

23 mins ago

نئے معاہدے کیلیے آئی ایم ایف کا وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا، وفاقی وزرا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد سات یا…

56 mins ago

بھارت میں افغان قونصلر جنرل 25 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے پکڑی گئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک 1.9 ملین ڈالر کی مالیت…

1 hour ago

سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا

ریاض(قدرت روزنامہ) بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور…

1 hour ago

بدنیتی پر مبنی مہم؛ جسٹس محسن کیانی کا بھی توہین عدالت کارروائی کیلئے خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف جسٹس محسن کیانی نے بھی توہین…

1 hour ago