اسپتال کو دی گئی رقم PTI کے اکاؤنٹ میں کیسے ٹرانسفر ہوئی؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کمپنیوں نے عمران خان کو فنڈنگ کیوں کی؟ اسپتال کو دی گئی رقم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں کیسے ٹرانسفر ہو گئی؟لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان جیسے لوگ مختلف ادوار میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ قائدِ ملت لیاقت علی خان کو گولی لگی، آج تک کچھ معلوم نہیں ہوا، مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو غدار کہا گیا، ایوب خان مادرِ ملت کا الیکشن چرا کر اقتدار پر قابض ہوئے۔جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کو ہائی جیکر بناکر سزا دی گئی، پوری دنیا نے بعد میں مانا کہ ہائی جیکنگ کا الزام غلط تھا، ایک شخص کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ روپیہ آج پھر بہتر ہونا شروع ہوا ہے تو تم پھر کال دے رہے ہو، ن لیگ ہمیشہ عدلیہ کے احترام کرنے والوں میں سے ہے۔
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کے اندھیرے دور کرنے والے کو ہائی جیکر بنا دیا گیا، کچھ دروازے اور شیشے ٹوٹےتو کہا گیا کہ عدلیہ پر حملہ ہو گیا، ایف آئی آرز کٹیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کے کردار کے حوالے سے غیر ملکی عدالت کا فیصلہ آ چکا ہے۔