وزیر اعظم شہباز شریف کو نااہل کرنے کی درخواست ،لاہورہائیکورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے اشتہاری ملزمان سے ملاقات پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزرا ء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

دورانِ سماعت جسٹس شاہد وحید نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیر اعظم کو نااہل کر سکتا ہے؟۔عندلیب عباس کے وکیل نے استدعا کی کہ مجھے وقت دے دیں۔جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ کیا وقت دیں؟ آپ نے تعطیلات کے دوران کیس کیا جبکہ اس کی تیاری ہی نہیں کی، آپ نے چھٹیوں میں آفس پر زور ڈال کر یہ پٹیشن لگوائی ہے، آپ کو معلوم ہی نہیں کہ کس قانون کے تحت وزیر اعظم یا وزرا ء کو الیکشن کمیشن نااہل کر سکتا ہے۔عندلیب عباس کے وکیل اسد منظور بٹ نے استدعا کی کہ مجھے تھوڑا وقت دے دیں، ہم درخواست میں ترمیم کر کے دوبارہ دائر کر دیتے ہیں۔جسٹس شاہد وحید نے انہیں ہدایت کی کہ بہتر ہے کہ آپ درخواست واپس لے کر دوبارہ دائر کریں، آپ کلائنٹ کو گائیڈ کیے بغیر عدالت میں لے آتے ہیں۔جس کے بعد عدالت عالیہ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزرا ء کی نااہلی کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

Recent Posts

وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین…

15 mins ago

صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے…

24 mins ago

گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی نیب میں طلبی…

36 mins ago

جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی حلقہ خواتین نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی کو…

47 mins ago

مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے

لاہور(قدرت روزنامہ) موسمیاتی تغیر کے باعث مئی اورجون میں جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف…

55 mins ago

پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار

پشاور(قدرت روزنامہ)پختونخوا حکومت کاشت کاروں سے 29 ارب روپے مالیت کی گندم خریداری کل سے…

1 hour ago