کراچی میں کل کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش کی پیشگوئی

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں 24 اور 25 اگست کے دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ آج سے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے تحت کراچی میں آئندہ 2 روز میں بارش ہو سکتی ہے۔
سردار سرفراز نے کیا بتایا؟
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 24 اگست اور 25 اگست کو کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مون سون سسٹم مشرقی راجستھان پر موجود ہے، اس سسٹم کے زیرِ اثر مشرقی سندھ میں آج بارش ہو سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے یہ بھی بتایا ہے کہ مون سون کے اس سسٹم کے زیرِ اثر سندھ کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
کراچی کا موسم آج کیسا ہے؟
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں صبح سویرے چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد رہا ہے۔محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں آج جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 12 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Recent Posts

شاہ رخ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا؟ اداکار نے خود بتا دیا

کولکتہ(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے…

1 min ago

کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں مودی سرکار کے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس…

19 mins ago

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو بدترین تاریخی شکست کا سامنا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کو بدترین تاریخی شکست…

27 mins ago

امریکی رکن کانگریس نے خلائی جنگ کی تیاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ری پبلکن امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری…

34 mins ago

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین جماعتوں…

52 mins ago

برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا

ریو ڈی جنیرو(قدرت روزنامہ)برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرینڈے ڈو سول میں طوفانی بارش سے…

55 mins ago