اشرف غنی افغان عوام کے تحفظ میں ناکام رہے، احمد مسعود


افغانستان(قدرت روزنامہ)مرحوم افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کا کہنا ہے کہ اشرف غنی افغان عوام کو سیکیورٹی اور سیاسی قیادت فراہم کرنےمیں ناکام رہے
اٹلانٹک کونسل سینئر فیلوکمال عالم کو انٹرویودیتے ہوئے مرحوم افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے کہاکہ استحکام اورباہمی تعاون کےذریعے علاقائی حل پر یقین رکھتا ہوں۔
احمد مسعود نے کہاکہ طالبان بندوق کے زور پر نظریات نہ ملسط کریں تو ان سے مذاکرات کو تیار ہوں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کو سیاسی استحکام، سلامتی کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنا چاہیے،افغانستان کو پاکستان کے ساتھ ایماندار، اسٹریٹجک شراکت داری کی ضرورت ہے۔
احمد مسعود نے مزید کہاکہ اپنےوالدکی طرح کبھی بھی غیر ملکی طاقت کی ڈکٹیشن قبول نہیں کروں گا، والد احمد شاہ مسعود بھی پاکستان سے باہمی احترام پر مبنی مضبوط تعلقات چاہتے تھے۔