بارشیں ابھی مزید تباہی پھیلائیں گے،بارشوں کا مسلسل مزید کتنے دن تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج اور کل کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی شہر میں مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14کلو میٹرفی گھنٹہ ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی اور گرد و نواح میں بارش کا تیز اسپیل کل تک جاری رہے گا، آج اور کل شہر میں کبھی ہلکی اور کبھی تیز بارش ہو گی،

تیز بارش کا اسپیل کل تک ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بالائی، مرکزی سندھ میں اگست کے دوران اب تک 1000 ملی میٹر سے زائد بارشیں ریکارڈ ہو چکی ہیں۔ سردار سرفراز نے کہا کہ دادو، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر شہروں میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں آج سے 26 اگست تک تیز بارشیں ہوں گی لیکن قلعہ سیف اللہ اور قریبی علاقوں میں27 اگست تک بارشیں رہیں گی۔

Recent Posts

رانا ثنااللہ کا ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ…

7 mins ago

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان کی پہلے میچ میں ملائیشیا کو 4-5 سے شکست

اپوہ(قدرت روزنامہ)سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں…

16 mins ago

حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار نظام آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم لانچ کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیپلز بس سروس میں کرایہ کی وصولی کی خودکار…

44 mins ago

جائیداد کے تنازعے پر بیٹے کے ہاتھوں باپ اورسوتیلا بھائی قتل

نوشہرہ(قدرت روزنامہ)جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ اور سوتیلے بھائی کو قتل…

52 mins ago

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

6 hours ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

6 hours ago