بارش اور موسم کی خرابی کے باعث مختلف ٹرینیں تاخیر کا شکار
لاہور (قدرت روزنامہ)ترجمان ریلوے کے مطابق بارش اور موسم کی خرابی کے باعث مختلف ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ قراقرم ایکسپریس آج لاہور سے کراچی کے لیے روانہ نہیں ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ قراقرم کے مسافروں کو بزنس اور شاہ حسین ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ترجمان ریلوے نے مزید کہا کہ شاہ حسین ایکسپریس ساڑھے7 کے بجائے رات 10 بجے لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔