پاکستان کے ساتھ خطے میں قیام امن کی کاوشوں کا ساتھ دیں گے ، ترک صدر

استنبول (قدرت روزنامہ) ترکی کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن پاکستان اور خطے کے امن کیلئے بہت ضروری ہے ، پاکستان کے ساتھ خطےمیں قیام امن کی کاوشوں کا ساتھ دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں نیوی کے بحری جہاز ملجم کی پاکستان کو سپردگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اورترکی کےدرمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ، ترکی کےعوام پاکستان کےعوام کےساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، 22 کروڑ عوام کا ملک پاکستان جنوبی ایشیاء میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملجم کلاس کے 2 جنگی جہاز ترکی اور 2 پاکستان میں تیار ہوں گے ، ملجم کلاس کے چاروں جنگی جہاز 2025 تک تیار کر لیے جائیں گے۔
قبل ازیں افغانستان کی بدلتی صورتحال پر پاکستان نے اہم بیان جاری کیا ، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان کے داخلے کی اطلاعات کے بعد ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا ہے کہ ابھی کابل میں سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو ، افغانستان کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں ، کابل میں پاکستان کا سفارتخانہ فعال ہے ۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کابل میں سفارتی عملے کی سیکیورٹی کے لیے تمام اقدامات کیے ہیں، ابھی کابل میں سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، پاکستان کی کوشش ہے کہ سفارتخانہ بند نہ کرے ، افغانستان میں تمام پاکستانیوں کو ممکنہ مدد فراہم کی جارہی ہے، افغانستان میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے ، پاکستان کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو ، پاکستان ہمیشہ سے چاہتا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال خراب نہ ہو۔

Recent Posts

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکارہ پرینیتی…

5 mins ago

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی طرف سے سجل علی کی مدح سرائی

امرتسر(قدرت روزنامہ) انڈیا کی سپر اسٹار اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کے…

14 mins ago

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت کیریئر کیئر جاب فیئر…

32 mins ago

کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی…

40 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں…

57 mins ago

2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2014ء کے دھرنے…

1 hour ago