بالی ووڈ کے دونوں خانز 2 دہائیوں بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین پر آنے کو تیار

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ پر راج کرنے والے دونوں خانز سلمان اور شاہ رُخ خان دو دہائیوں بعد ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے دونوں سُپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان ب نئی آنے والی فلم ٹائیگر 3 میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان اور شاہ رُخ رواں ماہ سے ہی ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

سلمان خان کو حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان ‘کی شوٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا جبکہ کنگ خان بھی اپنی فلم جوان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
تاہم جوان کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں اپنے کیمیو رول کی شوٹنگ کے لیے ممبئی روانہ ہونگے۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ ان قریب مکمل ہونے والی ہے اور اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے تاہم شاہ رخ خان کے ساتھ اسپیشل سیکونس کے بعد فلم کی شوٹنگ مکمل ہو جائے گی۔
منیش شرما کی جاسوسی سے بھرپور تھرلر فلم ٹائیگر 3 کو اگلے سال 21 اپریل کو ریلیزکئے جانے کا امکان ہےجس میں ایک مرتبہ پھر سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی ٹائیگر اور زویا کے روپ دکھائی جائے گی۔

Recent Posts

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت کیریئر کیئر جاب فیئر…

1 min ago

کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی…

8 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں…

25 mins ago

2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2014ء کے دھرنے…

32 mins ago

شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے…

38 mins ago

’اسٹرابیری والا دودھ‘: انوشے عباسی کے ذو معنی کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین برہم

صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس…

47 mins ago