ہانیہ عامر کو کڑی تنقید کے بعد ڈانس ویڈیو ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد صوفی کلام پر بنائی گئی ڈانس ویڈیو ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی۔
نہایت چلبلی ہونے کے سبب اداکارہ ہانیہ عامر کو خود بھی پتہ نہیں چلتا کہ وہ سوشل میڈیا پر کب کیا اپلوڈ کر رہی ہیں اور کس پوسٹ کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے۔

گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے بھارتی گلوکار اے آر رحمٰن کے صوفی کلام ’پٹاخہ گڈی‘ پر ڈانس کرتے ویڈیو شیئر کی، اس ویڈیو میں اُن کے ساتھ ایک اور ساتھی اداکارہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو پر سیکڑوں مداحوں سمیت معروف میزبان و ماڈل متھیرا نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کی۔

متھیرا کا اپنے کمنٹ میں کہنا تھا کہ میں معذرت چاہتی ہوں، مجھے یہ ویڈیو نامناسب لگی ہے، آپ نام علیؓ پر ڈانس نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے ڈانس بے حد پسند ہے اور ہانیہ عامر بھی بہت کیوٹ لگ رہی ہیں مگر یہ صوفی کلام پر ڈانس کرنا کسی بھی مسلم کو مجروح کر سکتا ہے۔بعد ازاں کڑی تنقید کے بعد ہانیہ عامر کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی گئی۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

5 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

5 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

5 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

5 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

5 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

5 hours ago